بلوچستان، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سیاسی رسہ کشی جاری

کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سیاسی رسہ کشی جاری پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید ظہور آغا نے پارٹی ٹکٹ جبکہ عبدالقادر اور پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے صاحبزادے میر سردار خان رند نے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ یافتہ امیدوار سید ظہور آغا نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دئیے انکی تجویز مبین خلجی جبکہ تائید نصیب اللہ مری نے کی،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردار خان رند نے بھی جنرل نشست پر آزاد حیثیت سے کاغذا ت نامزدگی جمع کروائیے انکے تجویز اور تائید گنداگان میں سردار یار محمد رند اور بی بی فریدہ رند شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار خان رند نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ آزاد حیثیت سے سینٹ الیکشن لڑرہے ہیں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہے اس بارے کچھ علم نہیں امید ہے مجھے قبائلی حیثیت سے بھی ووٹ ملیں گے۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے سابقہ امیدوار عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لئے جانے کے بعد انہوں نے جنرل نشست پر ایک بار پھر آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں انکے تجویز اور تائید گنداگان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان لیلہ ترین اور میر سکندر عمرانی شامل ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آزاد امیدوار عبدالقادر نے کہا کہ انتخابات کے لئے جب کوئی فارم جمع کرتا ہے تو اسے امید ہوتی ہے سب کو پتہ ہے کہ سیاست میں لوگ ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں،جو الزامات لگا رہے ہیں انہیں خوش ہونے دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے