معیشت کا استحکام براہ راست سیاسی استحکام سے جڑا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ایجنڈا ہے کہ آئندہ آنے والے بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ تیاری کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے، ہم نے پچھلے بجٹ میں آئی ٹی، زراعت، یوتھ پروگرام، ایکسپورٹ ڈریون، سولرائزیشن کا پورا اسٹرکچر دیا تھا، اس دفعہ اس کا ایجنڈا یہ ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے، دولت امیر طبقے سے غریبوں کی طرف منتقل ہو، جن چیزوں کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے، اس کا ریلیف براہ راست عوام تک پہنچے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں جیسے آٹا، گندم، کوکنگ آئل، پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں ہیں، پہلے ہم نے کسان پیکج دیا، اب اس کی دوسری قسط میں برآمدات، آئی ٹی، انرجی اور پاور کا سیکٹر، سولرائزیشن، نوجوانوں کے لیے بہت بڑا پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے اس بجٹ میں، اس حوالے سے حتمی تجاویز کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت وزیراعظم کر رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں تباہ شدہ معیشت کو مثبت اعشاریے میں تبدیل کرنا، معیشت کے استحکام کی سمت ٹھیک کرنا اتحادی حکومت کا تعمیری کام ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں معاشی استحکام اْہی نہیں سکتا جب تک کہ وہاں سیاسی استحکام ہو، معیشت کا استحکام براہ راست سیاسی استحکام سے جڑا ہے، یہ دونوں چیزیں آپس میں باہم منسلک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے