مرک 1122 بلوچستان کا اپنے ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف کے لئے ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ ATLS ٹریننگ کا آغاز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مرک 1122 بلوچستان نے اپنے ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف کے لئے ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ ATLS ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے 90 ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی جی ایم ای آر سی 1122 محمد اصغر، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر امیر بخش اور ڈائریکٹر آپریشنز ریاض احمد نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے دو مراحل پر مشتمل ہے پہلے مرحلے میں 7 روزہ اسکریننگ ٹیسٹ کوئٹہ میں ہوگا،ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف کو دوسرے مرحلے میں کراچی کے مختلف ٹراما سینٹر، آئی سی یوز اور آپریشن تھیٹرز میں پندرہ روزہ ٹریننگ کے لئے بجھوایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ ATLS ٹریننگ مرک 1122 بلوچستان کے ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف کی طبی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرے گی ایڈوانس ٹراما لائف سپورٹ ATLS ٹریننگ سے مرک 1122 ایمرجنسی میڈیکل اسٹاف روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے زخمی مریض کی حالت کا تیزی سے اور درست طریقے سے جائزہ لیں ایمرجنسی میں زندگی بچانے کی درست طبی تکنیک کا استعمال کرے گے۔ انہوں نے کہاکہ مرک 1122 بلوچستان کی انتظامیہ نے روز اول سے ابنے ایمرجنسی اسٹاف کی معیاری ٹریننگ اور طبی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے ملک بھر کے ایمرجنسی سینٹرز سے کورسز کرواے تاکہ حادثات کی صورت میں زخمیوں کو فوری اور معیاری نگہداشت فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے