مستونگ محکمہ تعلیم میں حالیہ ٹیسٹ کے پاسنگ نمبر50% سے کم کرکے 40% مقرر کی جائے، سردار کمال خان بنگلزئی
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابقہ ممبر قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیمات سکولز کے حالیہ ٹیسٹ میں پاسنگ نمبر 50% رکھا ہے دوسری طرف سوالات میں غلطی کے ساتھ ساتھ پیپر انتہائی سخت بنایا گیا ہے جو کہ یہاں کے بیروزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم ھے کیونکہ بلوچستان تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندہ ہے مثال کے طور پر سب ڈویژن دشت جو کہ ضلع مستونگ کا ایک تحصیل ہونے کے باوجود پورے سب ڈویژن میں صرف ایک گرلز ہائی سکول یہاں نہ تو کوئی کالج لڑکوں کے لیے اور لڑکیوں کے موجود ھے نہ ہی کوئی ہاہر سیکنڈری سکول محکمہ تعلیم کا اپنا دفتر بھی اسسٹنٹ کمشنر دشت کی جانب سے فراہم کی ایک کمرے میں براے نام کام کر رہا ھے اس لیے بلوچستان کی پسماندگی کو مدنظر رکھ کر حالیہ ڈیسٹ کے پاسنگ کو 50% سے کم کرکے 40% کیا جاے تاکہ تمام علاقوں کے بیروزگار نوجوانوں خاص کر خواتین کو اپنے اپنے علاقے میں خدمت کرنے کا موقع ملے اور ان کو ذہنی پریشانی سے نجات مل سکے