انٹرپول کی یو اے ای میں کارروائی ،پاکستان کو مطلوب 3 ملزمان گرفتار

انٹرپول پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق یہ آپریشن ایف آئی اے کے نیشنل سینٹرل بیورو نے کیا، جسے انٹرپول پاکستان بھی کہا جاتا ہے۔ ملزمان کو ان کے آبائی ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں محمد ذیشان، محمد عثمان اور محمد ثقلین شامل ہیں۔ یہ تمام افراد اغوا اور جنسی زیادتی کے الزام میں فیصل آباد پولیس کو مطلوب ہیں۔متعلقہ پولیس کی درخواست کے بعد، NCB کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے گئے۔گزشتہ ماہ سعودی عرب میں ایف آئی اے کے این سی بی نے ایک مجرم کو پکڑا تھا۔ ملزم ابرار احمد سیالکوٹ پولیس کو زیادتی کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔NCB دیگر انٹرپول ممبر ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور مجرمانہ تحقیقات میں بین الاقوامی تعاون کی سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے