سیلاب کو آئے ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اب تک سیلاب متاثرین کو کوئی امداد نہ مل سکی، سینٹر دھنیش کمار

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما سینٹر دھنیش کمار پلیانی نے کہا ہے کہ سیلاب کو آئے ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے کہ اب تک سیلاب متاثرین کو کوئی امداد نہ مل سکی ہیں کئی بار حکومت کو بیرونی ملکوں سے امداد ملی لیکن یہ پیسے پتہ نہیں کہاں خرچ ہوا ہے۔لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سینٹ میں آواز بلند کروں گا۔اس مہنگائی کے دور مزدور طبقہ جو دو وقت کے کھانے کو ترس رہا ہے وہ گھر کیسے بنا سکے۔تفصیلات کے مطابق سینٹر دھنیش کمار پلیانی نے سٹی پریس کلب اوتھل کے نائب صدر خدا بخش خاصخیلی عرف کے بی کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کے بعد غیر رسمی باتیں کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بد ترین سیلاب آیا تھا۔جس نے لسبیلہ میں بہت تباہی مچاء تھی اس سیلاب کو ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن سیلاب متاثرین اب تک بے یارمددگار ہیں اور ان کو تاحال وفاق اور صوبے کی جانب سے کوئی امداد نہ مل سکی۔ کئی بار حکومت کو بیرونی ملکوں سے امداد ملی لیکن یہ پیسے پتہ نہیں کہاں خرچ ہوا ہے اس مہنگائی کے دور مزدور طبقہ جو دو وقت کے کھانے کو ترس ہے وہ گھر کیسے بنا سکے۔دھنیش کمار پلیانی نے کہا کہ لسبیلہ میں گزشتہ سال جو سیلاب آیا تھا اس میں زیادہ نقصان پانی کی گزر گاہوں پر تجاوازت کے سبب زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ کسی دور میں حب چوکی کی سٹرثکیں بہت ہی کشادہ اور بڑی تھی لیکن اب وہاں بھی سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے سکڑ کر چھوٹی ہوگء ہیں انہوں نے کہا ہے کہ لسبیلہ کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سینٹ میں آواز بلند کروں گس عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا یہ ہمارا فرض ہے ہم یہ فرض نبھاتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے