سندھ حکومت کا کینجھر جھیل پر عالمی معیار کا سیاحتی مرکز بنانے کا فیصلہ

سندھ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کینجھر جھیل کو پرکشش سیاحتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

امتیاز شیخ کا کہناتھا کہ سیاحتی مرکز پر سیاحوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہکینجھر جھیل 24 کلومیٹر رقبے پر محیط ہے، جدید ریزورٹ کی تعمیر کے لیے مناسب جگہ کا تعین بھی کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں کویت انویسٹمنٹ ایجنسی کی جدید ریزورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ ریزورٹ جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہوگا، صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سے ملکی اور غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے