کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے ،لیکن ایسا نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی چیمبر آف کامرس سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی پر بوجھ پڑا ہے، ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے زیادہ نقصان کرتی ہے ، کوشش ہے جو بھی وعدے کیے ہیں اس کوپوراکریں گے، مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک دن میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور ملکی معیشت مشکل کاشکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے۔ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ تاریخ دیتےرہےپاکستان ڈیفالٹ ہوجائےگاانکوشرم آنی چاہیے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے ،لیکن ایسا نہیں ہوگا، پاکستان کے پاس ٹریلین ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے