کوئٹہ، خواتین سمیت 4 افراد کنویں میں گرکرجاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں خواتین سمیت 4افراد کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم حکام کے مطابق جمعہ کوکوئٹہ کے علا قے مغربی بائی پاس اختر آباد کے میں واقع ایک گھر میں محمد علی،خمیسہ،بی بی نامائی اورمحمد یوسف کنوے میں گر گئے۔ پی ڈی ایم اے حکا م کے مطابق کنویں میں گیس ہونے کی وجہ سے کسی کو بھی زندہ ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔ پی ڈی ایم حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مز ید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے