بی این پی (عوامی) اعلی ایوانوں میں بلوچستان کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑ رہا ہے،ڈاکٹرناشناس لہڑی
اوستہ محمد ورکر کنونشن سے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرناشناس لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی(عوامی) بلوچستان کی قومی حقوق کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہو گی بی این پی (عوامی) اعلی ایوانوں میں بلوچستان کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑ رہا ہے پارٹی کے قائد میر اسرار اللہ زہری اور مرکزی سیکریٹری جنرل صوبائی وزیر میر اسد بلوچ کی قیادت میں فخر محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے اوستہ محمد پریس کلب کے ہال میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ورکر کنونشن میں جعفرآباد بھر کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور متفقہ رائے سے ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ صدر حاجی علی اکبر جتک سینئر نائب صدر منظور احمد برکانی نائب صدر اسلام جتک جنرل سیکرٹری صاحب داد جتک ڈپٹی جنرل سیکرٹری لکمیر خان بروھی لیبر سیکرٹری عبدالحق لہڑی پریس سیکریٹری غلام علی سینئر جوائنٹ سیکرٹری بدل خان جتک اور سیکرٹری مالیات کے لئے احسان علی بوہڑ کو منتخب کیا گیا عظیم الشان جلسہ ڈاکٹرناشناس لہڑی نو منتخب صدر حاجی علی اکبر جتک جنرل سیکٹری صاحب داد جتک محمد عالم جتک کو دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستم ظرفی کی انتہا ہوچکی ہے سینٹ انتخابات کے لیے بلوچستان سے باہر کے لوگوں کو امپورٹ کیا جا رہا ہے جو کہ بلوچستان کی غیور عوام پر ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی بلوچ عوام کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرے گی بلوچستان کی مظلوم عوام پارٹی قائد میر اسرار اللہ زہری اور مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی قیادت پر فخر محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اپنے دوست اور دشمن میں تمیز رکھتے ہیں بلند بانگ دعووں سے بلوچ قوم اور بلوچستان کی تقدیر ہرگز تبدیل نہیں ہوگی خوشحال عوام ترقی یافتہ بلوچستان کے لیے بی این پی عوامی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں عوام کی خدمت ہمارا ویڑن ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کو بلوچستان میں مزید فعال و منظم کرنے کے لئے پارٹی کے مرکزی قائدین سینٹ الیکشن کے بعد عوامی رابطہ مہم شروع کردیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ نو منتخب ضلعی کابینہ پارٹی کو جعفرآباد بھر میں فعل و منظم کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروکار لائیں اور پارٹی پیغام کو عوام تک پہنچائیں۔