بیلا، تیز طوفانی بارش ژالہ باری اور سیلاب نے تباہی مچادی

بیلا(ڈیلی گرین گوادر)تیز طوفانی بارش ژالہ باری اور سیلاب نے تباہی مچادی یونین کونسل کنر میارکہ گدور گوٹھ نوتانی میں بڑے پیمانے پر نقصانات مریدانی گوٹھ بھی سیلابی کٹاو کی زد میں متعد کچے مکانوں کی چھتیں,جھونپڑیوں اور شمسی توانائی کی پلیٹیں اڑگئیں کپاس کی فصلوں کو بھی نقصان تفصیل کے مطابق گزشتہ شام ہونے والی تیز طوفانی بارش ژالہ باری اور سیلابی ریلوں نے بیلا کے مضافاتی علاقوں میں تباہی مچادی موصولہ اطلاعات کے مطابق یونین کونسل کنر میں گوٹھ جمن بھینٹ کا واٹر چینل مکمل طور پر تباہ جبکہ جمن بھینٹ،کشاری،سنہری، کنر اور مریدانی میں بڑے پیمانے پر زرعی اراضیات کٹا کا شکار ہوئیں ہیں اور ژالہ باری و طوفانی بارشوں ہواہوں سے شمسی توانائی واٹر بورز کی متعد پلیٹیں ٹوٹ پھوٹ گئیں ہیں گوٹھ میارکہ گدور گوٹھ نوتانی گوٹھ سمیت متعد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت کپاس کی کھڑی فصل تباہ کردی ہے سیلاب اور بارش کے سبب گوٹھ میارکہ کا شہر سے زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوکر رہ گیا ہے واضح رہے کہ پچھلے سال 25 جولائی کو ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب سے وسیع پیمانے میں بیلا میں بیلا،اوتھل،لاکھڑا،کنراج اور لسبیلا کے دیگر علاقے شدید متاثر ہوئے تھیہزاروں افرادگھروں سے بے گھر ہوگئے مال مویشی تیار فصلیں اور زرعی زمینیں آب برد ہوگئی تھیں ابھی تک حکومتی سطح پر گزشتہ سال کے سیلاب متاثرین کی بحالی نہ ہوسکی اور اس سال بارشوں اور سیلاب نے ان ہی متاثرین نے یہاں یواین اے اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں کو بتایا کہ ہم صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور پیشگی حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے