پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کا امکان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات 12 بجے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اعلان کیا جائے گاانڈسٹری حکام کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں بھی 4 فیصد سے زائد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ امریکی کانگریس میں قرضوں کی حد بارے بل منظوری سے متعلق خدشات تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے