ضلع قلات میں اب تک سینکڑوں کلومیٹر روڈز کو بلیک ٹاپ کیا جا چکاہیں، میر ضیاء لانگو
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرینگے عوامی سوچ رکھتے ہیں اور سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ضلع قلات جن علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ/ بجلی نہ ہونے کے برابر ہے ان علاقوں میں سولر سسٹم دیں گے جبکہ معاشی ترقی اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے موقع فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے ہے اور اس سلسلے میں میں 5 سے6 سو آسامیاں مختلف محکموں میں پائپ لائن میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ضلع قلات میں اب تک سینکڑوں کلومیٹر روڈز کو بلیک ٹاپ کیا جا چکاہیں،سینکڑوں واٹر سپلائی اسکیم،نوجوانوں کیلے فٹ سال،فٹ بال گراؤنڈ، فراہم کیے گئے ہیں قلات سٹی،اور خالق آباد سٹی کے روڈز پر کام جاری ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ قلات میں اب تک گزشتہ 4سالوں میں 1200نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کا سلسلہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ترقی یافتہ بنانا ہمارا خواب اور مشن ہے جس کو انشاء اللہ ضرور پورا کریں گیانہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے عوام بااختیار ہوں گے اور زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں گے اور کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ضلع قلات کے عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی میں کمی ہو رہی ہے۔