190 ملین پاؤنڈ کیس، شیخ رشید نےنیب کو جواب جمع کرادیا

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب کو جواب جمع کرادیا شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار شہباز نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ۔شیخ رشید کی طرف سے جمع کرائے گئےجواب میں کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے مجھے آج کا نیب طلبی نوٹس موصول ہوا،13 دسمبر2019 کو کابینہ کی میٹنگ میں موجود ہی نہیں تھا۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کابینہ میٹنگ میں پیش ہونے سے قبل میں چلا گیا تھا،میرے پاس القادر ٹرسٹ کیس سے متعلق کوئی معلومات یا دستاویزات موجود نہیں، شہزاد اکبر کے ساتھ میرے تعلقات صحیح نہیں تھے اور بات چیت بھی نہیں تھی ۔

دوسری جانب نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈز کیس میںفواد چوہدری نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئے۔فواد چوہدری نے نیب کی جانب سے پوچھے سوالات کا جواب دے دیا۔نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے فواد چوہدری سے کابینہ میٹنگ سے متعلق سوالات پوچھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے