سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ملازمین کی فہرست غلط ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر قانونی بھرتیوں پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ملازمین کی فہرست غلط ہے۔ نیو گوادر ایئرپورٹ پر سی اے اے کی ورکنگ فورس 18 ہے جبکہ وائرل لسٹ میں کراچی آفس کے 19 ملازمین کے نام شامل کئے گئے ہیں جو کراچی میں مقیم ہیں، گوادر کے نئے ہوائی اڈے پر موجودہ ملازمین کی عارضی بھرتی ہے اور ایئرپورٹ کی تعمیر مکمل ہوتے ہی مستقل بھرتیاں شروع ہو جائیں گی، سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے مطابق گوادر کے مقامی لوگوں کو مستقل ملازمتوں کے لئے ترجیح دی جائے گی،نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 18 ملازمین ہیں اور 18 میں سے 8 کا تعلق گوادر سے ہے جبکہ چند کا تعلق بلوچستان سے ہے، ان کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے 4 افراد نے نوکری چھوڑ دی جن میں 2 باورچی، 1 ڈرائیور اور 1 ہیلپر شامل ہیں،ان کے مطابق سی اے اے نیو گوادر ایئرپورٹ گوادر کے ایک سابق ملازم نے ادارے کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنے کے لیے پوسٹ وائرل کر دی۔ سی اے اے کے ایک سابق ملازم نے جان بوجھ کر گوادر اور کراچی آفس کے ملازمین کی فہرست ملا کر غلط فہمی پیدا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ سابق ملازم ایک سال سے محکمہ سے منسلک تھا لیکن عدم حاضری کی وجہ سے اسے فارغ کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے