ساکران، ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق دوسرا زخمی

حب (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے علاقے حب ساکران روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ساکران روڈ تھانے کے قریب ٹریفک حادثہ ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاہے۔ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول ہسپتال منتقل، جاں بحق والے شخص کی شناخت ثنا اللہ ولد محمد حسین 23 سالہ نام سے ہوئی جبکہ زخمی کی شناخت عمران ولد غلام سرور 16 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے