وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلیے مہلت مانگ لی
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کیخلاف وفاق کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کا ریکارڈ پیش کرنے اور معاونت کیلئے مہلت دے دی۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پیش کرنے مہلت طلب کی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا ہے، درخواست پر مزید کارروائی آئندہ ہفتے کو ہوگی۔