12ملین ڈالرکی لاگت سے گوادر پورٹ پر چائنا ایگزیبیشن اینڈ ٹریڈنگ سینٹر مکمل

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)12 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر پورٹ پر چائنا ایگزیبیشن اینڈ ٹریڈنگ سینٹر مکمل ہو گیا،جون 2023 میں نئے قائم ہونے والے ایکسپو سنٹر میں تیسری بین الاقوامی ایکسپو گوادر منعقد کی جائے جو جولائی 2023 میں سی پیک کی 10 سالہ تقریبات کے ساتھ موافق ہے، سی پیک کے تحت ہونے والی ترقی کا مقصد گوادر کو ایک بڑے تجارتی اور اقتصادی مرکز میں تبدیل کرنا، علاقائی رابطوں کو آسان بنانا اور پاکستان کی سمندری تجارت کو بڑھانا ہے، گوادر پاکستان کی سب سے بڑی گہرے پانی کی بندرگاہ کے طور پر کام کرتا ہے، جو خلیج عرب، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے لیے گیٹ وے پیش کرتا ہے چائنا ایگزیبیشن اینڈ ٹریڈنگ سنٹر 12 ملین ڈالر کی لاگت سے گوادر پورٹ پر چھ ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے