گوادر بندر گاہ پر ایم وی کینو نامی بحری جہاز آسٹریلیا سے 40 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر لنگر اندازہوگیا ہے

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر بندر گاہ پر ایم وی کینو نامی بحری جہاز آسٹریلیا سے چالیس ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر لنگر اندازہوگیاہے یہ گندم افغان ٹرانزٹ کے ہیں، گوادر پورٹ سے گندم کو بزریعہ روڑ افغانستان پہنچایا جائے گاگوادر بندر گاہ سے چین کو پہلی براہ راست برآمد ات کا آغاز ہوا ہے جس میں دوا سازی کے خام مال کے پانچ کنٹینرز گوادر فری زون سے چینی بندرگاہی شہر تیانجن ہینگینگ کے لیے روانہ کئے گئے ہیں۔ ٹریڈنگ کمپنی کے مطابق کھیپ 30 دن کے اندر چین پہنچ جائے گی۔ کمپنی کے سی ای او اینڈی لیاؤ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کے ذریعے جون سے درآمدی اور برآمدی سامان کے حجم میں اضافہ کریں گے گوادر بندر گاہ سے چین کو پہلی بار براہ راست برآمدات کا آغاز ایک بہت بڑی کامیابی اور تاریخی لمحہ ہے۔گوادر پورٹ کاچین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی ترقی میں کلیدی کردار ہے جو چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے اور دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے انہوں نے کہا کہ براہ راست برآمدات پاکستان کو ترسیلات زر بڑھانے اور پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گی۔پاکستان اور چین کے درمیان آسان برآمدی سہولیات دیکھ کر مزید سرمایہ کار اور کمپنیاں بھی پاکستان آئیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے