موجودہ ملکی صورتحال پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہے جنہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، سراج الحق
کرک(ڈیلی گرین گوادر) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کرک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ غیر یقینی صورتحال پر ہر پاکستانی پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں ماؤں بہنوں اور اکابرین کے شہیدوں کا خون ہے،75 سال گزرنے کے باوجود کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک کے عدالتوں میں انگریز کا قانون نافذ اور بنکوں میں سودی نظام ہے،سودی نظام اللہ اور رسول کے ساتھ جنگ ہے سود سے پاک نظام چاہتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہے جنہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا،کرپٹ قیادت سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،کے پی کے میں تبدیلی کے دعویداروں کی حکومت رہی مگر صوبے کو دیوالیہ کیا۔امیر جماست اسلامی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے جمع کئے گئے سیاسی کچرے کا ڈھیر ہے،حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی صرف اور صرف کرسی اقتدار کے لئے ہے،ملک لوٹنے میں برابر شریک پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی بجائے اپنے موقف پر قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کے حوالے سے فون کیا تو میں نے سائفر کاپی مانگی مگر ایک سال گزرنے کے باوجود سائفر نہیں دیا،75 سال تک حکمرانی کرنے والے جرم میں برابر شریک ہے ،نیب میں کرپشن کے ہزاروں کیسسز ہیں مگر ایک بھی کیس جماعت اسلامی کا نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ کرپشن پر قابو پانے کے بعد آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرض مانگنے کی ضرورت نہیں رہیگی،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان ہے مگر ایک سال میں سودی نظام کا خاتمہ نہیں کیا اور شرعی عدالت حکم پر عمل نہیں کیا۔انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفی اور دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیوں کی اور اب دوبارہ کیوں مانگ رہے،9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کی ضرورت کیوں پیش آئی یہ تنصیبات ہمارے اور قوم کے ہیں،عمران خان نے اپنے اوپر خود سیاسی خودکش حملہ کیا۔
گفتگو کرتے ہوئے امیر جماست اسلامی نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ اور تخریب کی سیاست کی مزمت اور مخالفت کرتے ہیں،تخریب کاری میں ملوث لوگوں کو سزا جبکہ بے گناہ کارکنوں کو رہا کیا جائے،ملکی مسائل پی ڈی ایم حل نہیں کرسکتی واحد حل صاف شفاف انتحابات کا انعقاد ہے۔