سندھ حکومت کا موٹر وے کی طرز پر فورس بنانےکا فیصلہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سندھ حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ میں موٹر وے کی طرز پر فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایس ایم ٹی اے بورڈ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں موٹر وے کی طرز پر فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپکٹرز صوبے بھر میں تعینات ہوں گے اور گاڑیوں کی انسپکشن کے ساتھ ساتھ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپکٹرز کی کیپیسٹی بلڈنگ کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز اور کنڈکٹر کی ہوائی جہاز کے میزبانوں کی طرز پر تربیت کے لیے ٹریننگ اسکول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹریننگ اسکول میں پیپلز بس سروس کے ملازمین کوبہترین خدمات کی تربیت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے