مجھے گرفتار یا نااہل کیا گیا تو شاہ محمود پارٹی کی قیادت کریں گے، عمران خان

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گرفتار ہوا تو شاہ محمود قریشی اورپرویز خٹک جیسے سینئر معاملات دیکھیں گے ۔لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر صحافیوں نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مراد سعید مستقبل کالیڈر ہے۔

گرفتار کارکنوں کی رہائیوں کیلئے آج بھی وکلا کی میٹنگ بلائی ہے ،موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،ملکی مسائل کا واحدحل انتخابات ہیں۔جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں،پارٹی کیلئے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں آئندہ ٹکٹ پر ان کا حق ہے۔عارف علوی آئین کے مطابق کام کر یں گے ،الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی ،انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار ،نااہل کرنے اور جان سے مارنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے ۔

آج بھی ریفرنڈم کروا کے دیکھ لیں رزلٹ سامنے آجائے گا،اس پر حلف دیتا ہوں کہ تشدد اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے کبھی نہیں کہا۔اگر مجھے گولیاں لگنے پر توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تو اب کیسے ممکن تھا ،سب کچھ پلاننگ کے تحت ہمارے خلاف کیا گیا ،جب ہم عوامی طور پر جیت رہے ہیں تو ہم کیوں توڑ پھوڑ کی طرف جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے