پی ٹی آئی چھوڑنے والے سئینررہنماؤں اور اراکین اسمبلی کی مجموعی تعداد 50 سے بھی متجاوز

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی چھوڑنے والے سئینر رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کی مجموعی تعداد 50 سے بھی تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق اراکین کی تعداد 59 تک پہنچ گئی، اب تک پی ٹی آئی چھوڑنے والی نامور شخصیحات میں محمود مولوی سابق ایم این اے، عامر محمود کیانی سابق وفاقی وزیر، ملک امین اسلم سابق مشیر وزیراعظم، ظہیرالدین علیزئی سابق ایم پی اے (پنجاب)، عون ڈوگر سابق ایم پی اے (پنجاب)، عبدالحئی دستی سابق ایم پی اے (پنجاب) ، اشرف رند سابق ایم پی اے (پنجاب) اور نیاز گشکوری سابق ایم پی اے (پنجاب) شامل ہیں۔

علاوہ ازیں علمدار قریشی سابق ایم پی اے (پنجاب)، قیصر مگسی سابق ایم پی اے (پنجاب)،سجاد چھینہ سابق ایم پی اے (پنجاب)، مجاہد میتلا سابق ایم پی اے (پنجاب)،سنجے گنگوانی ایم پی اے (سندھ)، ڈاکٹر عمران شاہ ایم پی اے (سندھ)، ڈاکٹر امجد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، کریم گبول ایم پی اے (سندھ)، جے پرکاش سابق ایم این اے، اقبال وزیر سابق صوبائی وزیر (پختونخواہ)، ملک جواد حسین سابق ایم این اے، مبین خلجی صوبائی وزیر (بلوچستان)، ہشام انعام اللہ خان سابق صوبائی وزیر (پختونخواہ)، سید ذوالفقار علی شاہ سابق امیدوار این اے 100 و سابق تحصیل ناظم چنیوٹ اور اجمل وزیر سابق وزیر اطلاعات (خیبر پختونخواہ) شامل ہیں۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عثمان خان ترکئی سابق ایم این اے، آفتاب صدیقی پی ٹی آئی کراچی صدر و سابق ایم این اے، چودھری وجاہت حسین سابقہ ایم این اے ، فیض اللہ کموکا سابقہ ایم این اے، ڈاکٹر شیریں مزاری سابق وزیر انسانی حقوق، افتخار حسن گیلانی سابق ایم پی اے (پنجاب)، پی پی 209 سے ٹکٹ ہولڈر عبدالرزاق نیازی ، پی پی 149 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق، سعید الحسن شاہ سابق صوبائی وزیر (پنجاب)، فیاض الحسن چوہان سابق صوبائی وزیر (پنجاب)، بلال غفار ایم پی اے (سندھ)، جلیل احمد شرقپوری سابق ایم پی اے (پنجاب)، عمر عطاری ایم پی اے (سندھ)، سید غلام شاہ صدر ضلع خیرپور، پی کے 91 سے سابقہ امیدوار قیوم حسام ، سلیم اختر لابر سابق ایم پی اے (پنجاب) نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

علاوہ ازیں نادیہ شیر سابق ایم پی اے (پختونخواہ)، فواد احمد چودھری سابق وفاقی وزیر و ترجمان و سینئر نائب صدر تحریک انصاف، چودھری حسین الہی سابقہ ایم این اے، صائمہ ندیم سابقہ ایم این اے، پی پی 247 سے ٹکٹ ہولڈر احسان الحق چودھری ، پی پی 248 سے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر افضل ، ڈاکٹر حیدر علی سابقہ ایم این اے، جاوید اختر انصاری سابق ایم پی اے (پنجاب)، قطب فرید کوریجہ سابقہ ایم این اے، پی پی 257 سے سابقہ امیدوار چودھری جہانزیب رشید ، ملک اکرم سابق ایم پی اے (پنجاب)، ملیکہ بخاری ، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ ، پی پی 125 جھنگ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شیخ یعقوب ، پی پی 179 قصور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ہاشم ڈوگر ، پی پی 36 سیالکوٹ سے سابق صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چودھری اخلاق ، پی پی 124 جھنگ سے سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی ، این اے 164 پاکپتن سے سابق ایم این اے اور پی پی 191 پاکپتن سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر منصب ڈوگر ، پی پی 246 بہاولپور سے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے