نوکنڈی، لیویز فورس کی کاروائی، قتل میں مطلوب ملز م کو گرفتار

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) نوکنڈی میں لیویز فورس کی کاروائی، قتل میں مطلوب ملز م کو گرفتار کرلیا گیا۔ہفتہ کو رسالدار نوکنڈی جاوید عیسی زئی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر سمیع اللہ کشانی کے قتل میں مطلوب امین اللہ کو گرفتار کرلیا جوکہ ایک مہینے سے اپنے کزن کے قتل میں مفرور تھا مقتول سمیع اللہ کشانی کو رمضان کے مہینے میں قتل کردیا گیا تھا اور لیویز فورس قاتل کی گرفتار کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی تھی جو ایک کامیاب کاروائی میں اسکی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے