دکی، کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھر نے دھماکہ ایک کانکن جاں بحق 3 شدید زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) دکی میں کو ئلہ کان میں زہریلی گیس بھر نے دھماکہ ایک کانکن جاں بحق 3شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دکی میں کوئلہ کان میں زہری گیس بھر نے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جھلس کر ایک کانکن جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے۔ کان انتظامیہ نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے