قوم نے ان شدت پسند عناصر کو مسترد کردیا ہے جنھوں نے 9 مئی کوفوجی و شہدا یادگاروں پر حملے کیے، حمزہ شہباز

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ9 مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے، شہدا کی بے حرمتی اور قوم کو فتنہ و فساد میں دھکیلنے والی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے یوم تکریم شہدا پراپنے پیغام میں کہاکہ وطن کیلئے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج یومِ تکریم شہدا منایا جارہا ہے،آج پورا پاکستان ان شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتا ہے جن کی وجہ سے ملک میں امن اور سرحدوں پرسکون ہے، ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے ان شدت پسند عناصر کو مسترد کردیا ہے جنھوں نے 9 مئی کوفوجی و شہدا یادگاروں پر حملے کیے، پاکستان کے قیام، بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہدا اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے، 9 مئی کے واقعے نے عوام کے دلوں کو زخمی کیا ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ چند ہزار کا جتھا کروڑوں عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلے، شہدا کی بے حرمتی اور قوم کو فتنہ و فساد میں دھکیلنے والی سیاست کو دفن کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے