وطن عزیز کی بقا ء وسلامتی شہداء کی گراں قدر قربانیوں کی مرہون منّت ہے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی بقا ء وسلامتی شہداء کی گراں قدر قربانیوں کی مرہون منّت ہے، قوم اپنے ان شہداء کے خون کا قرض کبھی نہیں اتار سکتی جنہوں نے اپنا آج قوم کے کل کے لئے قربان کردیا۔یوم تکریم شہدا ء کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد قوم کو آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہوا آزادی کو قائم ودائم رکھنے کے لئے 75 برسوں سے بلاشبہ ہزاروں شہداء نے وطن عزیز کے لئیاپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا عوام کے جان ومال اور ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنے والوں کی عزت وتکریم ہم سب پر واجب ہے عظیم شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پوری قوم یوم تکریم شہداء منا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مضبوط اور باوقار فوج کسی بھی ریاست کی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں اور ان کی یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے،شہداء کی قربانیاں ہمارا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ افتخار ہیں شہداء کی فرض شناسی اور عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں وطن کی حفاظت اور عظمت کی خاطر جانیں قربان کرنے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے