گورنمٹ کالج لاہورمیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی چیٹ بوٹس کا استعمال

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) جی سی یونیورسٹی لاہور نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی چیٹ بوٹس کے استعمال کا آغاز کردیا، جسے طلباء اور انتظامیہ نے تحقیق کیلئے مفید قرار دیا ہے۔تعلیمی اداروں میں طلباء کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر اساتذہ کے درمیان جہاں ایک خوف پایا جا رہا ہے وہیں لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی کمپیوٹر لیبز میں آج کل طلباء کا رش ہے، نوجوان نسل نے منفرد سوچنے کیلئے سہارا لیا ہے، مصنوعی ذہانت کا، طلبا ہر سوال کا جواب دینے والے چیٹ جی پی ٹی کے پاس پہنچ رہے ہیں۔

کوئی اسائنمنٹ ہو یا پراجیکٹ طلباء کی تحقیق بین الاضلاعی نہیں بلکہ بین الاقوامی ہوگئی۔ طلبا کا خیال ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا مثبت استعمال مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ جامعہ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال کی اجازت دینے والے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کہتے ہیں کہ تعلیمی اداروں نے ترقی کرنی ہے تو جدت کو تسلیم کرنا ہوگا۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق طلباء نے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کو جہاں تیزی سے قبول کیا ہے وہیں اساتذہ تاحال تذبذب کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے