جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے خدیجہ شاہ کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا نو مئی کے روز جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مطلوب پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کی شناخت کے لیے پریڈ کروانی ہے جبکہ 9 مئی واقعات سے متعلق بھی تحقیقات کرنی ہیں۔ عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور اُسے شناختی پریڈ کیلیے خیل بھی بھیج دیا عدالت نے ہدایت کی کہ خدیجہ شاہ کو شاخت پریڈ کے بعد 30 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سی آئی اے تھانے جاکر گرفتاری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے