9 مئی کے واقعات کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے مںظور کرلی گئی اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ نومئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد پر ووٹنگ کروائی جس پر ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے