محکمہ جنگلات زیارت نے متعدد افراد کو فارسٹ ایکٹ کے تحت 10 لاکھ روپے جرمانہ کرکے قومی خزانے میں جمع کر دئے

سبی(این این آئی)سیکرٹری جنگلات نوراحمد پرکانی، چیف کنزروئیٹر آف فارسٹ زیغم علی کی ہدایت پر محکمہ جنگلات زیارت نے کنزرویٹر سبی ڈویژن حافظ محمد جان جمالی، ڈپٹی کنزرویٹر عبدالحسیب، رینج فارسٹ آفیسر جان محمد کاکڑ کی نگرانی میں اومان کے کٹائی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے زیارت کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے متعدد افراد کو فارسٹ ایکٹ کے تحت دس لاکھ روپیجرمانہ کرکے قومی خزانے میں جمع کئے،اس کے علاوہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیارت کی عدالت میں مختلف ملزمان کے چالان برائے عدالتی کاروائی پیش کئے ہیں عوامی حلقوں نے محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو سراہااور امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ جنگلات آئندہ بھی اس طرح کے کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے