34 نیشنل گیمز، فٹ بال کا فائنل 12سال بعد پولیس نے جیت کر گولڈ اپنے نام کر لیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)34نیشنل گیمز کے پہلے مرحلے کے آخری ایونٹ مرد و ں کے فٹ بال کا فائنل 12سال بعد پولیس نے جیت کر گولڈ اپنے نام کر لیا جبکہ خواتین فٹ بال کا فائنل آرمی نے جیت لیا۔پولیس اور آرمی نے گولڈ واپڈا اورائیر فورس نے سلور ایچ ای سی اور بلوچستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔تفصیلا ت کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کے پہلے مرحلے کے آخر ی ایونٹ میں مردوں کے فٹ بال ایونٹ کے سلسلے کا فائنل پولیس اور ائیر فورس کے درمیان کھیلا گیا جو ایک سخت مقابلے کے بعد پولیس نیتین گول سے فائنل جیت کر گولڈ اپنے نام کر لیا پولیس نے یہ اعزاز 12سال بعد حاصل کیا ائیر فورس سلور کے ساتھ دوسرے اوربلوچستان نے کانسی کا میڈل جیت کر تیسرے نمبر پر رہا فائنل کے مہمان،خصوصی ایڈیشنل آئی جی بلوچستان جواد ڈوگر سیکرٹری کھیل اسحاق جمالی اور درا بلوچ تھے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی قبل ازیں ایونٹ کے سلسلے میں تیسری پوزیشن کیلئے بلوچستان اور آرمی کے درمیان میچ کھیلا گیا جو انتہائی سخت رہا مقررہ وقت تک برابر رہا میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پانچ پانچ پلینٹی کک دئیے گئے آرمی کے کھلاڑیوں نے دو پلیٹنی مس کر دی بلوچستان نے تین مقابلے میں چار گول کر کے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ جبکہ خواتین کا فانئل میچ آرمی اور واپڈا کے درمیان کھیلا گیا واپڈا کی ٹیم نے آرمی کے گول پوسٹ پر حملے کرتے ہوئے 18ویں منٹ میں دو گول کر دئیے آرمی کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگر دو گول کر کے میچ برار کر دیا دوسرے ہاف میں بھی آرمی ٹیم نے واپڈا کی ٹیم پر دباؤ جاری رکھتے ہوئے مزید دو گول کر کے فانئل جیت کر گولڈ اپنے نام کر لیا واپڈا سلور کے ساتھ دو سری اور ایچ ای سی نے کانسی کا تمغہ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لیا قبل ازیں تیسری پوریشن کے سلسلے میں ایچ ای سی اورپولیس کے درمیان میچ کھیلا گیا جو ایچ ای سی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔آخر میں ایڈیشنل آئی جی بلوچستان جواد ڈوگر اسحاق جمالی اور درا بلوچ نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے کھلاڑیوں ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کرتے ہوئے خوشیاں منائی۔