لاہور/ امرتسر انٹرنیشنل بارڈر پر ڈرون سے ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گزشتہ دو روز کے دوران لاہور/ امرتسر انٹرنیشنل بارڈر پر مبینہ طور پر تین ڈرون مار گرانے اور ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بی ایس ایف نے الزام لگایا کہ پاکستانی اور بھارتی اسمگلر منشیات اور اسلحہ کی ترسیل کے لیے اب ڈرون استعمال کر رہے ہیں۔بی ایس ایف کے ترجمان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لاہور/ امرتسر انٹرنیشنل بارڈر پر تین مختلف مقامات پر تین چھوٹے ڈرون مار گرائے گئے ہیں، گرائے جانے والے دو ڈرونز کے ساتھ ہیروئن بھی برآمد کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے