بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل شخص کو پنجگور میں تعینات کیا گیا ہے، اسد بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت اسد بلوچ نے کہا کہ صرف لاہور میں ایک سو کے قریب یونیورسٹیاں قائم ہے جبکہ بلوچستان میں صرف 9یونیورسٹیاں قائم ہیں 18ویں ترمیم کے بعد یونیورسٹیوں کے اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ہیں مگر آئین پر عملدرآمد نہیں ہورہا،انہوں نے کہا کہ ہم 70سال بعد نصیرآباد میں یونیورسٹی قائم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں نوآبادیاتی طرزحکمرانی کواب بند کرکے مساوات اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں انہوں نے کہ بلوچستان میں اربوں روپے امن و امان پر خرچ کرنے کی بجائے تعلیم پر خرچ کی جائے تاکہ ہمارے بچے پڑھ لکھ سکیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل شخص کو پنجگور میں تعینات کیا گیا ہے جس نے ادارے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے پنجگور کے 10لاکھ کی آباد ی میں ایک شخص بھی اس کی تعیناتی کے حق میں نہیں ہے