صوبے کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں بننی چاہیے ، میر نصیب اللہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں رخشان ڈویژن سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیاں بننی چاہیے انہوں نے گزشتہ دنوں چیرمین ایچ ای سی سے اس سلسلے میں ملاقات بھی کی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی جامعات کو فنڈز کم فراہم کررہی ہیں جس کے باعث تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں اور بلوچستان حکومت تنخواہوں کی مد میں صوبائی بجٹ سے فنڈز فراہم کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے آدھا پاکستان ہے پورا پنجاب صوبے کے ایک ڈویژن کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ رخشان ڈویژن سے متعلق فائل پراسس میں ہے اس پر جلد مزید پیش رفت کی جائیگیبعدازاں صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر توجہ دلاو نوٹس نمٹا دیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے