ہمارے بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے والوں پر فائرنگ کرنا بے ہمتی اور بزدلی کی علامت ہے،گورنر بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے مستونگ میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل کے شہید ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کو صحت مند مستقبل فراہم کرنے والوں پر فائرنگ کرنا بے ہمتی اور بزدلی کی علامت ہے۔انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ گورنر بلوچستان نے شہید پولیس کانسٹیبل کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔