پنجگور پولیس کی کاروائی 7 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور پولیس کی کارروائی 7 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجگور پولیس کے ایس ڈی پی او ملک احمد نے ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران 7 مقدمات میں مطلوب مفرور ملزم بہرام ولد نذر سکنہ سراوان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف سٹی تھانہ میں قتل ڈکیتی اور دیگر مقدمات درج ہیں اور ملزم عرصہ دراز سے مفرور تھا پولیس نے مخبر خاص کی مدد سے ملزم کو ڈھونڈ کر گرفتار کرلیا جنکے خلاف سٹی تھانہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔