ہرنائی کے پہاڑی سلسلوں میں بارش ندی نالوں میں طغیانی کے بعدہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ کٹ گیا
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کے پہاڑی سلسلوں میں بارش ندی نالوں میں طغیانی کے بعدہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ کٹ گیا،ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ گزشتہ دو ماہ سے سیلابی ریلوں کے باعث مختلف مقامات سے بہہ جانے کے باعث بند تھی جبکہ ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پہاڑی سلسلوں میں اور سیلابی ریلے آنے کے باعث زردالو ندی پر رابطہ پل نہ ہونے کے باعث ٹریفک کیلئے مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہے پہاڑی سلسلوں میں سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنسی ہوئی جس میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر شین خان ترین، سبزی منڈی یونین کے ترجمان عبدالحق میانی نے ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ کٹ جانے اور قومی شاہراہوں کی خستہ حالی کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان طورخان تنگی کے مقام پر ایک بار پھر بند ہے انہوں نے شاہراہوں کی خستہ حالی کے زمہ دار محکمہ بی اینڈار / موصلات ضلع ہرنائی کے آفیسران کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ بی اینڈ آر کے کرپٹ آفیسران ہرنائی سے غائب ہے آئے روز احتجاجی مظاہروں سے ہم تو تک گئے مگر کرپٹ آفیسران کی مردہ ضمیر جاگنے کا نام نہیں لے رہا اگر کام نہیں کرسکتے تو عزت سے ضلع سے اپنا تبادلہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان گڈزٹرک اونرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے ممبران ٹرکوں سے چندہ لیکر شاہراہ کو عرضی طور بحال کرتے ہے لیکن ایک دن گزرنے کے بعد دوبارہ شاہراہ بند ہوجاتی ہے شاہراہ کی بندش کے باعث زمینداروں،کوئل مائنز اونرز، تاجروں،ٹرانسپوٹروں کو کروڑوں روپوں کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،چئیرمین ایچ اے، وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان، سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ،پارلیمانی سیکرٹری محترمہ لیلی ترین، صوبائی وزیر موصلات سے اپیل کی ہے کہ ضلع ہرنائی کے زمینداروں کاروباری افراد پر رحم کرکے قومی شاہراہوں کی بحالی اور تعمیر ومرمت ہنگامی بنیادوں پر شروع کیاجائے اور محکمہ بی اینڈار ضلع ہرنائی کے آفیسران و اہلکاروں کو شاہراہوں کو عرضی طورپر بحالی کیلئے پابند بنائے بلوچستان ٹرک اونرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے صدر شین خان ترین نے کہاکہ اگر کل تک شاہراہ بحال نہ کیاگیا تو ہم معزز عدالت سے رجوع کرینگے دریں اثناء پہاڑی سلسلوں میں پھنسے گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے کہاکہ طورخان تنگی میں شاہراہ بند ہے سینکڑوں گاڑیاں پہاڑی سلسلوں میں پھنسے ہوئے ہے جس میں موجود ڈرائیوروں کے پاس کھانے پینے کیلئے کچھ دستیاب نہیں ہے ڈرائیورز بھوک سے نڈھال ہے۔