سرکاری اراضیات قومی اثاثے ہیں ان کی حفاظت لازمی امر ہے، جمیل احمد

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے ریونیو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اراضیات قومی اثاثے ہیں ان کی حفاظت لازمی امر ہے۔ بطور گورنمنٹ نمائندگی کے سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قومی املاک اور اراضیات کی حفاظت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیلدار خضدار منیر احمد مغل تحصیلدار کرخ عبدالجبار نائب تحصیلدار سارونہ نسیم تحصیلدار نال اللہ داد تحصیلدار مولہ فدا احمدپٹواری کا نمائندہ عبدالحق نائب تحصیلدار خضدار غلام حیدر سٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے بلال خان ریونیو برانچ لیاقت تحصیلدار وڈھ محمد رحیم تحصیلدار آڑینجی محمد جان، سینئر سپریٹنڈنٹ عنایت اللہ اور سینئر سپریٹنڈنٹ علی گوہر اجلاس میں شریک تھے۔ جنہوں اپنے حدود ارضہ کے ریکارڈ کے بارے میں ڈپٹی کمشنر خضدار کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ریونیو کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس میں جو گورنمنٹ آفیسر اور ملازم اچھا کریگا انہیں سپورٹ دیا جائے گا اور جو کام نہیں کریگا اس کو سپورٹ نہیں کیا جائیگا لہذا فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب اخلاص اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ کہیں سرکاری اراضیات پر قبضہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے تو اس کی پیشگی اطلاع دی جائے اور سرکاری موقف کا ہرجگہ بہتر انداز میں دفاع کیا جائے۔ ٹمپرنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی اس طرح کا مشکوک عمل دیکھنے کو ملا تو ملوث ملازم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے