بشریٰ بی بی کو کل اسلام آباد نیب عدالت نے طلب کر لیا
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعٖظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل اسلام آباد نیب عدالت نے طلب کر لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی 3 رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں آج زمان پارک، لاہور پہنچی۔ نیب ٹیم نیشنل کرائم ایجنسی اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے پہنچی۔
نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کو کل نیب عدالت میں طلب کرلیا گیا۔ زمان پارک کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیگل ٹیم نیب سے نوٹس وصول کرے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے متعلق انکوائری میں 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔