زراعت سے کسانوں کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی کا راز بھی وابسطہ ہے، امید علی کھوکھر
نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ زراعت سے کسانوں کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی کا راز بھی وابسطہ ہے حالیہ تباہ کن سیلاب سے چار لاکھ ایکڑ سیراب اراضی برباد ہوئی ایک اندازے کے مطابق تین سو ارب روپے کا نقصان پہنچا صوبائی حکومت بروقت اقدامات نہیں کرتی تو سیلاب متاثرہ کاشتکار اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوپاتے الحمدللہ اس مرتبہ 1.6 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوئی صوبے کی خوراک کی ضروریات سے بھی ایک سو میٹرک ٹن گندم اضافی پیدا ہوئی ہے گندم کے بیج کی فراہمی کے بعد اب این جی اوز کے ذریعے کسانوں کو چاول کا بیج تقسیم کروارہی ہے تاکہ سیلاب کی وجہ سے جو ترقی کا سفر رکا تھا اسے پھر سے بحال کیا جاسکے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین تک سرکاری گندم کا بیج صحیح معنوں میں پہنچایاگیا اب چاول کے بیج کی بھی بلاامتیاز فراہمی کو یقینی بنا کر اپنا فریضہ ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت توسیع کے تعاون سے ایف اے او کی جانب سے کاشتکاروں میں چاول کے بیج تقسیم کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر زراعت عرفان علی بختیاری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عتیق اللہ کھوسہ سپرنٹینڈنٹگ انجینئر سجاد حسین کھوسہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی عبدالحمید پلال ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی انجینئر قمرالدین زہری سمیت ایف اے او کے منتظمین دیگر کاشتکار شریک تھے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے متاثرہ کاشتکاروں میں چاول کا بیج تقسیم کیا انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ڈویڑن کے مختلف علاقوں میں ساٹھ ہزار کسانوں میں چاول کا بیج تقسیم کیا جائے گا سیلاب کے دوران ضلعی انتظامیہ نے تمام این جی اوز کی ہر ممکن معاونت کی اور اب بھی اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے والوں کی ہر قسم کی مدد کی جائے گی تاکہ متاثرین کے دروازوں پر خوشحال دستک دے محکمہ زراعت کے تعاون سے کسانوں میں چاول کے بیج کی تقسیم ایک بہتر اقدام ہے کیونکہ یہاں پر گندم کے ساتھ ساتھ چاول بھی کثرت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی محنت کی وجہ سے صوبے میں خوراک کی ضروریات پوری ہوتی ہیں حکومت سمیت دیگر این جی اوز کی جانب سے کسانوں کے لئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں کسانوں کو اپنے پاوں پر صحیح معنوں پر کھڑا کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی حکومت بلوچستان نے اولین سطح پر اقدامات کر کے کسانوں کے مسائل حل کیے بلکہ انہیں مفت بیج بھی فراہم کیا۔