آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی اس ملاقات میں شریک ہیں، آرمی چیف نے وزیراعظم کو دورہ قطر اور دورہ عمان پر اعتماد میں لیا، ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے