حکومت بلو چستان نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا گیا تو نہ ختم ہو نے والا احتجاج شروع کر دیں گے، رحیم آغا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، قائم مقام جنرل سیکرٹری ولی افغان، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی ظہور کاکڑ، اسلم خان اچکزئی، حاجی فاروق شاھوانی، خان کاکڑ، اسد خان ترین، میر زبیر احمد لہڑی، امرالدین آغا، انجمن تاجران موسی خیل کے صدر حاجی حبیب اللہ موسی خیل، انجمن تاجران بارکان کے صدر میر فریداللہ کھیتران، انجمن تاجران ہرنائی کے صدر فاضل خان ترین، انجمن تاجران میختر کے صدر آدم خان، انجمن تاجران لورالائی کے صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، انجمن تاجران قلعہ سیف اللہ کے صدر رحمت خان سلیمانخیل و دیگر عہدیداروں نے کسٹم، ایف سی،کسٹم انٹیلی جنس اور دیگر کے خلاف 15 مئی کو شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ملکی حالات کے پیش نظر اور ایف سی کے ذمہ داران کی یقین دہانی پر احتجاج کو موخر کردیا گیا ہے اگر حکومت بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے اپنا رویہ نہ بدلا اور فوری طور پر پنجاب و دیگر علاقوں سے چینی، کھاد، گندم اور آٹا پر پابندی ختم نہ کی تو نہ ختم ہونے والا احتجاج شروع کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت اور دیگر پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے