میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، ملا قات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ کی مذمت اتفاق کیا گیا کہ جلاؤ گھیراؤ اور پر تشدد مظاہروں سے ملک کا وقار مجروع ہوا،ملاقات میں عوام ملکی سلامتی اداروں کے ساتھ ہیں ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دو چار کرنے کی ہر سازش ناکام ہو گی پر اتفاق کر تے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتوں نے اس تمام صورتحال میں حب الو طنی اور سیاسی تدبر کا مظاہرہ کیاآئندہ مالی کے بجٹ میں جاری منصوبوں کی تکمیل اور نئے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح حاصل رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ دستیاب وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے برؤے کار لائیں گے غیر ضروری اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کے حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔ملاقات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ ترقیاتی ضرور یات اور اراکین کی تجاویز کا جائزہ،وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے موقف کی تائید کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے