پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا، آصف علی زرداری
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سابق صدر پاکستان آصف علی زردری نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے اور ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہیے انہوں نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری اور ہونے والی ہنگامہ آرائی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی۔
آصف زرداری نے کہا عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہونے والی ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے، سرکاری املاک اور انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔