پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بد امنی کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہی۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے محکمہ داخلہ،آئی جی پولیس،کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو امن برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن پر تشدد واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگالوگ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں قانون کی عملداری عوام کے جان و مال اور قومی تنصیبات کی حفاظت حکومت کی زمہ داری ہے حکومت امن امان برقرار رکھنے کی اپنی زمہ داری ہر صورت پوری کریگی۔ انہوں نے پر تشدد واقعات میں جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے