عمران خان دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، ثمینہ ممتاز زہری

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) قومی اداروں اورافسران کے خلاف ہرزہ سرائی اورسازش قبول نہیں کریں گے عمران خان کا وجود پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، قومی سلامتی کے اداروں پر بہتان غداری ہے۔ایک جھوٹا اور مکروہ شخص اپنی انا ء کی خاطر پاکستان کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ کسی بیرونی سازش کا خطرہ نہیں بلکہ اس شخص کا وجود ملک کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ عمران خان ایک احسان فراموش اورمفاد پرست شخص ہے۔ جس نے بھی اس فتنہ خان پر احسان کیا اس شخص نے اُسے ہی ڈسا اور نقصان پہنچایا۔فتنہ خان کی گرفتاری خوش آئند ہے۔ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں۔ کسی کو بھی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی الزامات لگانے کی اجازت نہیں ہے۔یہ سب بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر لوگوں کو گمراہ کرنے والے نام نہاد لیڈر نے نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، اس بات کی بھی پرواہ نہیں کی گئی کہ دشمن کس بات سے خوش ہوتے ہیں،میر صادق میر جعفر وہ ہوا کرتا ہے جو محسن کی کمر میں چھرا گھونپے، جو انتقام میں اندھا ہوشخصیات اور اداروں پر بغیر ثبوت کے غلط اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ جس نے عمران خان پر احسان کیا اس کو عمران خان نے نقصان پہنچایا۔جہانگیر ترین اورعلیم خان جیسے لوگوں جنہوں نے تحریک انصاف بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا کو بھی نہیں بخشا اور کام نکلنے کے بعد انہیں پر الزامات لگا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے کا سلسلہ ہنوز جاری رکھا ہوا ہے اور اداروں کی اعلیٰ شخصیات کو نشانے پر رکھ کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بے سروپا الزامات لگاتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ یا تو اس شخص جس کا نام عمران ہے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہا یا یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے جس کا واحد مقصد کسی بھی طرح اقتدار حاصل کرنا ہے تاکہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول اوردشمنوں کی خواہشات کے مطابق پاکستان کو دنیا میں اکیلا کرناہے لیکن اس جنونی پاگل شخص اور اس کے حواریوں کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ فتنہ خان کے پاک فوج جیسے قومی ادارے، اننٹیلی جنس ایجنسیوں اور اس کے اعلیٰ افسران کا نام لے کر الزامات لگانا کسی بھی طرح قوم کے لئے قابل قبول نہیں اور پوری قوم ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہوئے جھوٹے خان اور اس کے حواریوں کو تنبیہہ کرتی ہے کہ اگر بے سروپا، جھوٹے اور من گھڑت الزامات کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو اس پر قانونی چارہ جوئی کا حق حاسل ہے۔انہوں نے اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فتنہ خان کے ان جھوٹے الزامات کا نوٹس لیں اور اس پاگل شخص کے خلاف ریا ست مخالف سرگرمیوں اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غداری اور ملک کو انتشار میں مبتلا کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے جائیں اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے بھونڈے الزامات لگانے سے گریز کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں عمران خان جیسا جھوٹا ور مکروہ ترین شخص نہیں ملتا جو اپنی ہی کہی ہوئی بات پر قائم نہیں رہ سکتا اور پریشر آنے پر دوسروں پر سارا ملبہ ڈال دیتا ہے کہ مجھے تو کچھ پتہ ہی نہیں تھا فلاں شخص نے ایسا کہا تھا۔ اس فتنہ خان نے اپنی مکروہ سوچ سے لوگوں کو گمراہ کیا اور آئے روز غیر منطقی اور تشدد سے بھرپور واقعات رونما ہونے لگے ہیں۔ یہ سب اس پاگل شخص کی اقتدار کی حوس کی وجہ سے ہے جس نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے اور ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر پاک فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ اس پاگل فتنہ خان کے خلاف آواز بلند کریں اور اس کے الزامات پر کان نہ دھریں۔ یہ مکار اور جھوٹا شخص اپنے چھوٹے سے فائدے کے لئے اداروں کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر سیاست میں زندہ رہنا چاہتا ہے جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ اس شخص کا سیاست سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ یہ شخص صرف اور صرف دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے جسے پوری قوم یکسر مسترد کر چکی ہے اور ہم سب ایک قوم کی طرح پہلے بھی پاک فوج اور دیگر اداروں کے ساتھ کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے