کوئٹہ میں کانگو وائرس کی شکار خاتون دم توڑ گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کانگو وائرس کی شکار خاتون دم توڑ گئی۔ اے ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر زبیر احمدکے مطابق منگل کو کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کی شکار زیر علاج خاتون بی بی حلیمہ دم توڑ گئی جس کے بعد کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ جبکہ ہسپتال میں زیر علاج نصیر احمد کوصحتیاب ہو نے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر زبیر احمد کے مطابق کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریض فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے