نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے گندم، چینی، کھاد اور اشیا خوردنوش ناپید ہوچکے ہیں ، رحیم آغا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا، قائم مقام جنرل سیکرٹری ولی افغان، حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی ظہور کاکڑ، حاجی فاروق شاہوانی، خان کاکڑ، اسد خان ترین، میر زبیر احمد لہڑی، انجمن تاجران موسی خیل کے صدر حاجی حبیب اللہ موسی خیل، انجمن تاجران بارکان کے صدر میر فریداللہ کھیتران، انجمن تاجران ہرنائی کے صدر فاضل خان ترین، انجمن تاجران میختر کے صدر آدم خان، انجمن تاجران لورالائی کے صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، انجمن تاجران قلعہ سیف اللہ کے صدر رحمت خان سلیمانخیل و دیگر عہدیداروں نے کسٹم ایف سی اور کسٹم انٹیلی جنس کے ناروا اور من گھڑت کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ادارے عام تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مار کر انکے قانونی اور علاقے کے لئے لائے کئے سامانوں کو قبضہ میں لیکر سمگلنگ کا نام دیکر اپنا نام کام کو انچا کرنے اور اچھی کارکردگی دکھانے کی ناکام کوششں کررہے ہیں کوئٹہ خضدار اور دیگر علاقوں میں تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مار کر علاقہ مکینوں کے استعمال کے لئے لائے کئے آٹا، گندم، چینی اور کھاد کو قبضہ میں لیکر یہ تاثر دیا گیا کہ یہ مال سمگل کرنے لئے لایا گیا تھا جو کہ سراسر غلط بیانی اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں گندم، چینی، کھاد اور اشیا خوردنوش ناپید ہوچکے ہیں اور لوگ مختلف علاقوں میں میں بیس کلو آٹا بانچ ہزار اور فی کلوگرام چینی ڈھائی سو روپے خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں لیکن صوبائی نااہل حکومت ٹھس سے مس نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو خبر کرنا چاہتے ہیں کہ اگر 15 مئی تک پنجاب اور دیگر علاقوں سے آٹا، چینی اور کھاد لانے پر پابندی ختم نہ کی گئی اور قبضے میں لیا گیا تاجروں کا سامان واپس نہ گیا تو بلوچستان بھر کے قومی شاہراہ بند کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی ناہل حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعوں کے عہدیدار ہڑتال اور قومی شاہراہیں بند کرنے کے لئے اپنی تیاری کرلیں۔