منشیات جیسے ناسور کے خلاف نلینٹ میں احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، حق دو تحریک بلوچستان
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) منشیات جیسے ناسور کے خلاف نلینٹ میں احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، منشیات کا خاتمہ ہمارا اہم مطالبہ اور ترجیح ہے۔حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں انسداد منشیات کمیٹی اتحاد کلاچ اور گرد ونواح کے لوگوں کی جانب سے منشیات کے خلاف 14مئی بروز اتوار نلینٹ کلاچ تھانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے لوگوں کو بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ منشیات کا خاتمہ ہمارا اولین مطالبہ اور اہم ترجیح ہے جس کے خلاف ہمیشہ جدوجہد جاری رہے گا اور جدوجہد کرنے والوں کی حمایت جاری رہے گی۔